زر داری اور عمرانی اتحاد نے چہروں کو بے نقاب کر دیا ،طلال چوہدری

زر داری اور عمرانی اتحاد نے چہروں کو بے نقاب کر دیا ،طلال چوہدری

جڑانوالہ (این این آئی)وزیر مملکت دا خلہ طلال چو ہدر ی نے کہا ہے کہ زر داری اور عمرانی اتحاد نے چہروں کو بے نقاب کر دیا ہے ٗ انتخابات وقت پر ہونگے ٗ کارکنان نوازشریف کا پیغام ووٹ کو عزت دو گھر گھر پہنچائیں ٗ انتشا ر اور گا لی گلو چ کی سیا ست ختم کر نا ہو گی ٗغیو ر عوام کسی بھی امپو رٹڈ امید وا ر کو قبو ل نہ کر ے گی۔جڑانوالہ نجی میر ج ہا ل میں تقریب کے شر کا ء سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ الیکشن بروقت ہو نگے زر دا ری اور عمرا نی اتحا د نے چہرو ں کو بے نقا ب کر دیا کا رکنا ن قا ئد میا ں نوا ز شریف کا پیغام ووٹ کو عز ت دو گھر گھر پہنچا ئیں ۔انہوں نے کہاکہ وزیر دا خلہ احسن اقبال پر قا تلا نہ حملہ انتہا ئی افسو سنا ک ہے وا قعہ کی تحقیقا ت کے لئے جے آ ئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے، انتشا ر اور گا لی گلو چ کی سیا ست ختم کر نا ہو گی۔ آ ئندہ الیکشن میں ن لیگ کا مقا بلہ کر نے والے پہلے پا رٹیا ں تبدیل کر نے کا حسا ب دیں ۔ انہوں نے کہاکہ غیو ر عوام کسی بھی امپو رٹڈ امید وا ر کو قبو ل نہ کر ے گی ۔ ن لیگ نے عوامی خد مت کا اعلیٰ ترین معیا ر قا ئم کیا آ ئندہ بھی اقتدا ر میں آ کر تر قی کے مزید ریکا رڈ قا ئم کریں گے۔ عوامی خد مت کے میدا ن میں ریکا رڈ تر قیا تی منصو بے ہما ری کا ر کر دگی کا کھلا ثبو ت ہے جس کی بدو لت ہر علا قہ میں خو بصو رت اور پا ئید ا ر سڑکو ں کا جھال بچھا یا گیا ہے۔ طلا ل چو ہدر ی نے کہا کہ دیہی علا قو ں کو بھی تر قی کے دھا رے میں شا مل کیا گیا ہے مخا لفین ن لیگ کو شکست نہیں دے سکتے آ ئندہ الیکشن میں کلین سویپ کریں گے

طلال چوہدری

مزید : صفحہ آخر