حکومت نے دہشت گردی پر کافی حد تک قابو پا لیا، رانا اقبال

حکومت نے دہشت گردی پر کافی حد تک قابو پا لیا، رانا اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی )سپیکر رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ اراکین اسمبلی کو عوام اور ملک کی ترقی کے لیے بہتر قانون سازی کرنی چاہیے۔جمہوریت کی بحالی میں تمام مکاتب فکر نے اپنا اپنا کردار ادا کیا ہے۔ ملک کو درپیش مشکلات سے نکالنے کے لیے ہمیں اتفاق و اتحاد سے ملکی تعمیر میں حصہ لینا ہوگا۔توانائی کا بحران، مہنگائی اور بے روز گاری ہمارے اجتماعی مسائل ہیں ان کے مناسب اور بر وقت حل کے لیے بھی اجتماعی کوششیں ہونی چاہئیں۔ حکومت نے بے مثال اور ان تھک محنت سے دہشت گردی پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے رکن صوبائی اسمبلی راحیلہ خادم حسین کی سربراہی میں پنجاب اسمبلی کے دورے پر آئے ہوئے 30رکنی ڈسٹرکٹ یوتھ کونسلرز کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈسٹرکٹ یوتھ کونسلرز اسمبلی نمائندوں کے ساتھ مل کر عوامی مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے دانش سکول سسٹم دے کر تعلیم کے میدان میں امیر اور غریب کے فرق کو ختم کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں محمد شہباز شریف کی کارکردگی دیگر صوبوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی نے اپنے موجودہ دور میں 177قوانین پاس کر کے پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں ریکارڈ قائم کیا ہے۔ سپیکر نے کہا کہ حکومت نے صحت اور تعلیم کے شعبہ جات کو عوام کی امنگوں کے مطابق ماضی سے بہتر بنایا ہے۔
رانا اقبال

مزید :

صفحہ آخر -