رمضان پیکیچ، یوٹیلیٹی سٹورز کی ایک ہزار سے زائد اشیاء پر سبسڈی کا فیصلہ

رمضان پیکیچ، یوٹیلیٹی سٹورز کی ایک ہزار سے زائد اشیاء پر سبسڈی کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے رمضان المبارک کیلئے پیکیج کو حتمی شکل دے دی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے رمضان پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ایک ہزار سے زائد اشیاء سستے داموں دستیاب ہوں گی۔ سستی اشیاء میں آٹا، چینی، چائے، چاول، دال چنا، بیسن،کوکنگ آئل شامل ہیں جبکہ دودھ، مشروبات، کھجور اور مصالحہ جات بھی سستی قیمت پردستیاب ہوں گے۔حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی سٹورزکیلئے ایک ارب 73 کروڑ روپے سبسڈی کی منظوری دی گئی۔

یوٹیلیٹی سٹورز،سبسڈی

مزید : صفحہ آخر