عمران خان عرصے سے کراچی پر قبضے کی کوششیں کررہے ہیں،مولا بخش چانڈیو

عمران خان عرصے سے کراچی پر قبضے کی کوششیں کررہے ہیں،مولا بخش چانڈیو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ جو سیاست کراچی میں ایم کیو ایم کو فائدہ نہیں دے سکی وہ پی ٹی آئی کو کیا فائدہ دے گی، عمران خان ایک عرصے سے کراچی پر قبضے کی کوششیں کررہے ہیں، سیاست میں تصادم کا راستہ اختیار کرنا افسوسناک ہے، عوام کو سیاست کے نام پر لڑوانے کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔وہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے جلسے میں عوام کی لڑائی بدقسمتی ہے، کچھ سیاسی جماعتیں الیکشن سے قبل ملک کے اندر جذباتی ماحول پیدا کرنا چاہتی ہیں، عمران خان اور ان کی جماعت عرصے سے کراچی پر قبضے کی کوشش کررہے ہیں جس میں ان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، تصادم کی سیاست کسی کے فائدے میں نہیں ہے، جو سیاست ایم کیو ایم کو فائدہ نہیں دے سکی وہ عمران خان کو کیا فائدہ دے گی۔ پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، سیاست میں تصادم کا راستہ اختیار کرنا افسوسناک ہے جس سے ملک کا نقصان ہو گا۔
مولا بخش چانڈیو

مزید :

صفحہ آخر -