مذہبی لوگ پاکستان سے وفادار ہیں،کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں، مولانا فضل الرحمن

مذہبی لوگ پاکستان سے وفادار ہیں،کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں، مولانا فضل ...

پشاور،کرک(این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہماری معیشت پر مغربی دنیا کی اجارہ داری ہے ،آزادی کی باتیں کرنے والے مغربی ایجنڈے کو تقویت دیتے ہیں۔کرک میں غلبہ تہذیب کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان کو ستر سال ہوگئے لیکن آج بھی مذہب سے بیزار قوتیں قابض ہیں،کفری نظام کے پیروکار یورپی اور بے حیائی کا نظام لانا چاہتے ہیں،امریکہ کو پیغام دیناہے کہ انکی تہذیب نہیں اسلامی نظام کو چاہتے ہیں،بے حیائی کو جوانوں کی خواہشات کا نام دیا جا رہا ہے،اسلام میں سود، شراب، فحاشی کو حرام قرار دیا گیا ہے اور آج ان خرافات کو روشن خیالی سے جوڑا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ مذہبی لوگ ریاست اور پاکستان سے وفادار ہیں،غلامانہ ذینیت کی وجہ سے امریکہ کی بالادستی قائم ہے،ہمیں کسی سے وفاداری کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کے پی کے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیمی اداروں پرجنس پرستی کا نشان لگا کریہودی آقاؤں کوخوش کرنا چاہتی ہے،آنے والے الیکشن میں ان یہودی ایجنٹوں کو نکال باہر کرنا ہوگا،امریکہ کو پیغام دیناہے کہ انکی تہذیب نہیں اسلامی نظام کو چاہتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمن

مزید : صفحہ آخر