ضلع کونسل خوشاب کی سربراہی کاانتخاب کالعدم، دوبارہ الیکشن کا حکم

ضلع کونسل خوشاب کی سربراہی کاانتخاب کالعدم، دوبارہ الیکشن کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہرآباد(نمائندہ پاکستان )سپریم کورٹ نے ضلع کونسل خوشاب کی سربراہی کے انتخاب کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ری الیکشن کا حکم دیدیا۔ گزشتہ روز عدالت عظمیٰ کے مسٹر جسٹس گلزار حسین اور مسٹر جسٹس فائز عیسیٰ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے یہ حکم ضلع کونسل خوشاب کی چیئرمین شپ کا الیکشن ہارنیوالے امیدار ملک امیر حیدر سنگھا کی طرف سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلہ کیخلاف دائر اپیل کی تفصیلی سماعت کے بعد جاری کیا ۔ امیر حیدر سنگھا نے ضلع کونسل کی چیئرمین شپ کے انتخابات میں دھاندلی کاالزام لگاتے ہوئے پٹیشن دائر کی تھی ، جسے منظور کرلیاگیا۔ سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ کے فیصلہ کی روشنی میں محترمہ سمیرا ملک ضلع کونسل کی چیئرپرسن کے عہدہ سے فارغ ہوگئی ہیں ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جلد انتخابات کرائیں ،یاد رہے فاضل عدالت نے پٹیشن کی سماعت کے دوران فریقین کا موقف اور ان کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو 8مئی کو سنایا گیا ۔فیصلہ کی روشنی میں ضلع خوشاب کی سیاست نیا رخ اختیار کرگئی ہے ۔ چونکہ اس کے نتیجہ میں محترمہ سمیرا ملک گروپ کیساتھ ساتھ ٹوانہ گروپ اور سردار شجاع بلوچ گروپ کو بھی دھچکا لگا ہے محترمہ سمیرا ملک نے نئی صورتحال پر پالیسی مرتب کرنے کیلئے اپنے گروپ کی ہنگامی میٹنگ طلب کرلی ہے جس میں آئندہ کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
ری الیکشن حکم

مزید :

صفحہ آخر -