حج تربیتی پروگرام آج لاہور،قصور،ٹوبہ ٹیک سنگھ،میر پوراورراولپنڈی میں ہونگے
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج2018ء کے سرکاری حج سکیم کے دوسرے مرحلے کے حج تربیتی پروگرام آج لاہور،قصور،ٹوبہ ٹیک سنگھ،میر پور،راولپنڈی میں جبکہ کل جمعرات کوگوجرہ اور ساہیوال ہوں گے ،شیڈول کے مطابق آج ہونے والی حج ٹریننگ پروگرام لاہور میں خاص کنسپٹ سٹیشن مارکی89میکلوڈ روڈ نزد زمیندار ہوٹل لاہور،قصور میں پلیس مارکی ہال مین شہباز خان روڈ قصور،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ٹو بی اپ لوڈڈ آفٹر کانفرمیشن آف وینیو ،میر پور میں نفیس ویلی ہوٹل موٹل اینڈ میرج ہال 183/Bسمال انڈسٹریزاسٹیٹ نزد کلیال سیکٹر D/1میر پور اور راولپنڈی میں رائل سنز ہوٹل مین جی ٹی روڈ ٹیکسلا میں ہوں گے ،سرکاری عازمین پروگرام میں شریک ہوں۔