سٹینڈنگ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چےئرپرسن 11 مئی کو حجاز مقدس روانہ ہوں گے

سٹینڈنگ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چےئرپرسن 11 مئی کو حجاز مقدس روانہ ہوں گے

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)قومی اسمبلی اور سینٹ کی قائمہ کمیٹی اور سٹینڈنگ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چےئرپرسن ،چےئرمین،ممبران وفاقی وزیر مذہبی امور کی قیادت میں اپنی حکومت کے آخری سرکاری دورے پر 11مئی کو حجاز مقدس روانہ ہوں گے عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے اور حج2018ء کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے ،کور کمیٹی حج اپریشن کی نگرانی کرتی ہے ان ممبران کو 4حج کروانے کا اعزاز حاصل ہے ،5ویں حج کی نگرانی نہیں کر سکیں گے ،5واں حج نگران حکومت کرائے گی،قومی اسمبلی اور سینٹ کمیٹیوں کے ممبران کے دورے کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے دورے کے دوران سعودی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

حجاز روانہ

Back

مزید : صفحہ آخر