ملٹری پولیس سکول ڈی آئی خان کے افسروں کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

ملٹری پولیس سکول ڈی آئی خان کے افسروں کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ کوارٹرز ...

لاہور(نمائندہ پاکستان)ملٹری پولیس سکول ڈیرہ اسماعیل خان کے افسران نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ کوارٹرز لاہور کا دورہ کیا۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے تحت پنجاب پولیس انٹیگریٹڈ کمانڈ کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سینٹر کے آپریشن کمانڈر ایس پی محمد نوید نے افسران کے14رکنی وفد کو ادارے کے مختلف شعبہ جات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ ملٹری پولیس سکول کے زیر تربیت افسران کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر، ویڈیو کنٹرول سنٹر، ایمرجنسی 15کال سینٹر اور ڈسپیچ کنٹرول سینٹر کا دورہ کروایا گیا۔ اس موقع پر وفد کے شرکاء کو اتھارٹی میں استعمال ہونے والے ایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اورآٹو میٹک نمبر پلیٹ ریکگنائزشن سسٹم بارے بریف کیا گیا۔ اس موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے وفد کے شرکاء نے کہا کہ سکیورٹی کی موجودہ صورتحال میں سیف سٹیز منصوبے کی افادیت مزید بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے سیف سٹیز پراجیکٹ میں گہر ی دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ ادارے کی پیشہ ورانہ صلاحیت قابل دید ہے۔ ملٹری پولیس سکول کے افسروں نے کہا کہ سیف سٹیز پراجیکٹ سکیورٹی انتظامات کیلئے نہایت موثرہے۔ انہوں نے کہا کہ اتھارٹی میں بین الاقوامی معیار کے جدیدسکیورٹی پروٹوکول کا استعمال خوش آئند اور حوصلہ افزاء ہے۔ دورے کے اختتام پردونوں اداروں کے مابین یادگاری شیلڈز کا تبادلہ کیا گیا۔

مزید : صفحہ آخر