عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) ہی کامیاب ہو گی ،کیپٹن (ر) صفدر

عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) ہی کامیاب ہو گی ،کیپٹن (ر) صفدر

فیصل آباد(آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما ممبر قومی اسمبلی ومرکزی صدر یوتھ ونگ کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائدمیاں محمد نوازشریف کی سیاسی کامیابیوں اور قومی ترقی وخوشحالی کے سفر کا اعتراف ہر سطح پر ہورہا ہے ووٹ کو عزت دو بیانیہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا جمہوریت اور جبر میں آج جو جنگ جاری ہے اس میں جیت جمہوریت کی ہوگی ہم نے ہمیشہ ہی جمہوریت کے استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کیا ملک وقوم اور جمہوریت کیلئے جاری جدوجہد میں ہم اپنے مقاصد کے حصول تک کوشاں رہیں گے عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) شاندار کامیابی حاصل کرے گی جمہوریت اور قومی ترقی وخوشحالی کے سفر کے خلاف سازشوں کابازار گر م ہے پاکستان کے عوام ان کی تمام سازشوں کوناکام بنادیں گے پوری قوم میاں نوازشریف کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ پنجاب چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا انہوں نے کہا کہ یوتھ ونگ کے کارکن آئندہ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے نامزد امیدواروں کی کامیابی کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔ یوتھ ونگ کو مضبوط بنانے کے لئے تمام تر کوششیں اور وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔

کیپٹن (ر) صفدر

مزید : صفحہ آخر