مقبوضہ کشمیر میں بھاتی ریاتی دہشتگردی کیخلاف جماعۃ الدعو ۃکا جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا فیصلہ

مقبوضہ کشمیر میں بھاتی ریاتی دہشتگردی کیخلاف جماعۃ الدعو ۃکا جمعہ کو ملک گیر ...

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید کی اپیل پرمقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کیخلاف 11مئی جمعہ کو ملک گیر یوم احتجاج منایا جائے گااور لاہور سمیت چاروں صوبوں و آزاد کشمیر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے، کشمیری شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی جائے گی ، علماء کرام کی طرف سے ملک بھر کی مساجد میں خطبات جمعہ کے دوران بھارتی ظلم و بربریت کو موضوع بنایا جائے گا اور مذمتی قراردادیں پاس کی جائیں گی۔ ایک بیان میں حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ کشمیر میں ظلم و دہشت گردی کی انتہا ہو چکی۔ بھارتی بین الاقوامی قوتوں کی شہ پر کشمیر میں خونریزی کا ارتکاب کر رہا ہے لیکن انسانی حقوق کے علمبردار اداروں او رممالک کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری قوم جس طرح پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے غاصب بھارتی فوج کے خلاف سینہ سپر اور لازوال قربانیاں پیش کر رہی ہے اسے تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ مظلوم کشمیریوں کی ہر ممکن مددوحمایت جاری رکھیں گے اور اس مشکل وقت میں انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

جماعۃالدعوۃ/احتجاج

مزید : صفحہ آخر