خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام نیویارک کے اٹارنی جنرل مستعفی

خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام نیویارک کے اٹارنی جنرل مستعفی

واشنگٹن(صباح نیوز)نیو یارک کے اٹارنی جنرل ایرک شنائڈرمین خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام پر مستعفی ہو گئے ہیں۔ اٹارنی جنرل ایرک شنائڈرمین نے 4 خواتین کی جانب تشدد اور ہراساں کرنے کے الزامات پر استعفی دیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو یارکر میگزین کی جانب سے رپورٹ شائع کی گئی ہے جس میں 63 سالہ شنائڈرمین کی 2 سابقہ گرل فرینڈز سمیت دیگر 2 خواتین کا حوالہ دیا گیا جنہوں نے ان پر مار پیٹ کا الزام لگایا تھا۔ایک بیان میں شنائڈرمین نے اپنے خلاف لگنے والے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔انہوں نے دعوی کیا تھا کہ میں اپنے پارٹنر کے ساتھ تنہائی میں رول پلے اور دیگر جنسی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہوں لیکن کبھی کسی کو ہراساں نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی حد سے کبھی باہر نہیں گئے۔شنائڈرمین کا کہنا تھا کہ یہ الزامات میرے پیشے یا دفتری امور سے علیحدہ ہیں تاہم ان کی وجہ سے مجھے اس وقت میں اپنے دفتر کی قیادت کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

اٹارنی جنرل

مزید : صفحہ آخر