خیبر پختونخوا اور پنجاب کے متعددعلاقوں میں بارش، سینکڑوں فیڈرز ٹرپ کر گئے
لاہور )کامرس رپورٹر( خیبر پختونخوا اور پنجاب کے کئی علاقوں میں تیز ہواوءں کے ساتھ بارش کے باعث گزشتہ روز بھی ان علاقوں کی ڈسکوز کا ترسیلی نظام شدید متاثر ہوا ۔ تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے باعث سینکڑوں فیڈرز اور درجنوں گرڈز ٹرپ کر گئے ۔ بارش رکنے کے بعد ڈسکوز کی جانب سے فوری طور پر بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ۔دوسری جانب پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں بارش کے باعث بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی رہی جس کے باعث ان علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم رکھا گیا ۔ گزشتہ روز شہروں میں چھ سے آٹھ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں دس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔
بارش