مذاکرات کامیاب، جنوبی پنجاب محاذ کے رہنماؤں کا تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ

مذاکرات کامیاب، جنوبی پنجاب محاذ کے رہنماؤں کا تحریک انصاف میں شامل ہونے کا ...

اسلام آباد،ملتان(سٹاف رپورٹر ، نیوز رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں ) تحریک انصاف اور جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے رہنماؤں میں مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد جنوبی پنجاب صوبہ محاذ نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما خسرو بختیار نے 9 اپریل کو پارٹی چھوڑنے اور جنوبی پنجاب صوبہ محاذ بنانے کا اعلان کیا جب کہ پریس کانفرنس میں (ن) لیگ کے 8 ایم این ایز اور 2 ایم پی ایز نے پارٹی سے استعفیٰ دیا۔جیونیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی کے بعد تحریک انصاف اور جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے درمیان مذاکرات جاری تھے اور اس سلسلے میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں کمیٹی مذاکرات کررہی تھی۔تحریک انصاف اور جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے رہنماؤں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے رہنما کل عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی میں ضم ہونے کا اعلان کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اور صوبہ جنوبی پنجاب محاذ میں بیک ڈور ڈوپلومیسی کے 10سے زائد ادوار ہوئے جس کے بعد دونوں کے درمیان انتخابی اتحاد کی شرائط طے پائیں۔ذرائع کے مطابق انتخابی مہم میں جنوبی پنجاب محاذ کے امیدوار نئے صوبے کا جھنڈا اور لوگو بھی ہمراہ رکھیں گے، پی ٹی آئی حکومت ملنے کی صورت میں پہلے 100 دن میں نئے صوبے کے لیے عملی اقدامات کرنے کی پابند ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ جنوبی پنجاب محاذ کے 20 سے زائد ارکان کل عمران خان سے ظہرانے پر ملاقات کریں گے، ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا جائے گا۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے اس حوالے سے جیونیوز سے گفتگو میں جنوبی پنجاب صوبہ محاذ سے مذاکرات کامیاب ہونے کی تصدیق کی۔جہانگیر ترین نے کہا کہ خسرو بختیار اور دیگر رہنماؤں سیکافی عرصے سے مذاکرات جاری تھے جن میں پی ٹی ا?ئی کے 29 اپریل کیجلسے کیبعد تیزی آئی تھی۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ سے درخواست کی تھی کہ اکٹھے ہوکر صوبے کے لیے کوشاں ہوں اور اسے کامیاب بنائیں۔جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ کل ایک تاریخی دن ہے جس میں جنوبی پنجاب کے نئے روشن مستقبل کا اعلان ہوگا، جنوبی پنجاب صوبہ محاذ والے تحریک انصاف میں ضم ہوں گے، ، عمران خان کل جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے رہنماؤں کیپاس جائیں گے جہاں پریس کانفرنس ہوگی۔پی ٹی ا?ئی رہنما نیکہا کہ ہم مل کر الیکشن لڑیں گے جو (ن) لیگ کو بڑا جھٹکا ہے، (ن) لیگ کا وجود جنوبی پنجاب میں بہت کم رہ گیا ہے اور پیپلزپارٹی کا خاتمہ ہوگیا ہے۔جہانگیر ترین کا کہنا تھاکہ یہ ہماری پارٹی کے لیڈنگ ممبران ہوں گے، پارٹی کو ان کی ضرورت ہے اور ان کے سیاسی تجربے سے فائدہ ہوگا۔تحریک انصاف میں شامل ہونے والے رہنماؤں میں مخدوم خسرو بختیار، رانا محمد قاسم نون، مہربلغ شیرمزاری،طاہر بشیر چیمہ، سردار نصراللہ خان دریشک، ذیشان گرمانی، میناجعفر لغاری، سردار دوست محمد خان مزاری، سمیع اللہ چوہدری، مخدوم ہاشم، سردار فتح محمدبزدار، باسط سلطان بخاری، طاہراقبال،چوہدری یوسف، قیصر مگسی،غلام رحیم کھر، علمدار قریشی ، عثمان بزدار، سردار مقصودلغاری، سردارمحمد خان لغاری، افتخار گیلانی، اور مہر جمیل شاہ شامل ہیں۔

جنوبی محاذ

مزید : صفحہ اول