الیکشن کمیشن کا عام انتخابات 25یا26 جولائی کو کرانے پر غور

الیکشن کمیشن کا عام انتخابات 25یا26 جولائی کو کرانے پر غور

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخاب 2018 کے انعقاد کیلئے دو مجوزہ تاریخوں پر غور شروع کردیا ،ذ ر ا ئع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان عام انتخابات 2018 کی پولنگ کیلئے دو تاریخوں 25 یا 26 جولائی پر غورکررہا ہے جس میں سے ایک تاریخ کا حتمی فیصلہ جلد کرلیا جائے گا ۔اطلاعات کے مطابق عام انتخابات کی تاریخ طے ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے سمری صدر مملکت کو بھیجی جائے گی جن کی منظوری کے بعد عام انتخابات کی تاریخ کا باضابطہ اعلان ہوجائے گا۔الیکشن کمیشن اسوقت صدر مملکت کو بھجوائی جانیوالی سمری پر کام اور پولنگ کیلئے 25 یا 26 جولائی کی تاریخ زیر غور کررہاہے، سمری رواں ماہ کے تیسرے ہفتے منظوری کیلئے صدر مملکت کے پاس بھیج دی جائے گی، الیکشن کمیشن عام انتخابات کی تاریخ کی منظوری صدر مملکت سے لینے کا پابند ہے،صدر مملکت سے سمری کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن مئی کے آخر یا جون کے پہلے ہفتے میں الیکشن شیڈول جاری کرے گا۔ا لیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی سے لے کر حتمی فہرستیں آویزاں کرنے کیلئے 4 ہفتوں کا وقت رکھ دیا ہے جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال کیلئے 8 روز رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ اول