نیب کا نواز شریف کیخلاف 4.9ارب ڈالر بھارت بھیجنے کی میڈیا رپورٹ کی جانچ پڑتال کا حکم

نیب کا نواز شریف کیخلاف 4.9ارب ڈالر بھارت بھیجنے کی میڈیا رپورٹ کی جانچ پڑتال ...

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور دیگر کیخلاف مبینہ طور پر 4.9 ارب ڈالر بھارت بھیجنے کی میڈیا رپورٹ پر نوٹس لے کر جانچ پڑتال کا حکم دیدیا۔نیب کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں ایک میڈیا رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ رقم مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے ذریعے بھارت بھجوائی گئی تھی ۔ ا علا میے کے مطابق 'بھارتی حکومت کے سرکاری خزانے میں 4.9 ارب ڈالر کی خطیر رقم بھجوائی گئی، جس سے بھارتی حکومت کے غیر ملکی زر مبا د لہ کے ذخائر بڑھے اور اس اقدام سے پاکستان کو نقصان ہوا۔مزید کہا گیا کہ ’’میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ بات ورلڈ بینک مائیگریشن اینڈ ریمیٹنس بک 2016 ء میں موجود ہے۔واضح رہے نیب اعلامیہ میں میڈیا رپورٹ کا حوالہ دیا گیا ہے، لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ رپورٹ کب اور کہاں شائع ہوئی۔یہ بھی واضح رہے ابھی تک یہ ایک الزام ہے اور اس کی حقیقت تحقیقات کے بعد سامنے آئے گی۔دوسری طرف چیئر مین جاوید اقبال نے صفدر عباسی، ناہید عباسی، معظم علی عباسی اور منور علی عباسی کیخلاف سرکاری زمین پر ہاؤسنگ سکیمیں بنانے اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے مبینہ الزام میں شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔ چیئر مین نیب نے افتخار گیلانی آف اوچ شریف اور سیکر ٹر ی پنجاب ریلوے ٹریک لاہور اور دیگر کے خلاف مبینہ طور پر پنجند سے احمد پور ایسٹ اور ریلوے کی اربوں روپے مالیت کی زمین فروخت کرنے کے الزام میں شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔ چیئر مین نیب نے عامر نعیم، ممبر گیس (اوگرا) کیخلاف مبینہ طور پر بد عنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے مبینہ الزام کا نوٹس لیتے ہوئے شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔ ممبر گیس اوگرا عامر نعیم پر الزام ہے کہ انہوں نے ایل این جی کا لائسنس اینگرو کمپنی کو دینے میں مبینہ کرپشن کر کے ناجائز اثا ثے بنائے ہیں۔

نیب حکم

اسلام آباد (آئی این پی،این این آئی) چیئر مین جاوید اقبال نے صفدر عباسی، ناہید عباسی، معظم علی عباسی اور منور علی عباسی کیخلاف سرکاری زمین پر ہاؤسنگ سکیمیں بنانے اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے مبینہ الزام میں شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔ چیئر مین نیب نے افتخار گیلانی آف اوچ شریف اور سیکرٹری پنجاب ریلوے ٹریک لاہور اور دیگر کے خلاف مبینہ طور پر پنجند سے احمد پور ایسٹ اور ریلوے کی اربوں روپے مالیت کی زمین فروخت کرنے کے الزام میں شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔ چیئر مین نیب نے عامر نعیم، ممبر گیس (اوگرا) کے خلاف مبینہ طور پر بد عنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے مبینہ الزام کا نوٹس لیتے ہوئے شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔ ممبر گیس اوگرا عامر نعیم پر الزام ہے کہ انہوں نے ایل این جی کا لائسنس اینگرو کمپنی کو دینے میں مبینہ کرپشن کر کے ناجائز اثا ثے بنائے ہیں۔

چیئرمین نیب

مزید : صفحہ اول