رقم بھارت منتقلی کی خبرمیں صداقت نہیں، سٹیٹ بنک

رقم بھارت منتقلی کی خبرمیں صداقت نہیں، سٹیٹ بنک

کراچی (خصوصی رپورٹ)دوسری طرف سٹیٹ بینک نے پاکستان سے 4.9 ارب ڈالر بھارت بھیجے جانے سے متعلق رپورٹس کو مسترد کر د یا ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے مرکزی بینک نے 2016 ء میں ہی کہہ دیا تھا کہ اس رپورٹ میں کوئی صدا قت نہیں،مرکزی بینک کے مطابق ورلڈ بینک نے غلط اندازوں پر رپورٹ تیار کی تھی، بینک کی مائیگریشن اینڈ ریمی ٹینسز فیکٹ بک ہجرتوں کے اعداد و شمار پر تیار کی گئی تھی جس میں 1947 ء کی ہجرت کے اعداد و شمار کو بھی بنیاد بنایا گیا تھا،سٹیٹ بینک کے مطابق رپورٹ میں 1947 میں ہجرت کرکے پاکستان آنیوالوں کو یہاں کا شہری قرار دیا تھا، اس بنیاد پر مرکزی بینک نے اس رپورٹ کی مکمل تردید کی تھی۔اعلامئے میں کہا گیا کہ سٹیٹ بینک نے ستمبر 2016 کے اعلامئے میں بتادیا تھا کہ مالی سال 2015-16ء میں پاکستان سے صرف ایک لاکھ 16 ہزار ڈالر کی ترسیلات بھارت بھیجی گئی تھیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2016 میں بھارت سے پاکستان 3 لاکھ 29 ہزار ڈالر آئے تھے جبکہ پاکستان سے بھارت درآمدات 45 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھی۔

سٹیٹ بنک

مزید : صفحہ اول