وزیر داخلہ پر قاتلانہ حملہ ، جے آئی ٹی آج نارووال کا دورہ کرے گی
لاہور(کر ائم رپو رٹر) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کرنیوالی جے آئی ٹی آج نارووال کا دورہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی ارکان دورے کے بعد ملزم عابد حسین سے تفتیش اوربیان قلمبند کریں گے۔ اس توقع کا اظہار کیا جا رہا ہے آئی جی پنجاب کیپٹن (ر)عارف نواز بھی آج نارروال کا دورہ کرسکتے ہیں۔
جے آئی ٹی دورہ