نوازشریف سمیت لیگی رہنماؤں نے احسن اقبال کی عیادت کی

نوازشریف سمیت لیگی رہنماؤں نے احسن اقبال کی عیادت کی

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف گزشتہ روز سروسز ہسپتال آئے جہاں انہوں نے قاتلانہ حملے میں زخمی زیر علاج وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کی عیادت کی۔ اس موقع پر ہسپتال میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ نواز شریف نے احسن اقبال کے ماتھے پر بوسہ دیا اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ کے معالج پروفیسر محمود ایاز نے نواز شریف کو علاج معالجہ کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔ نواز شریف کاوی وی آئی پی گیٹ پر ہسپتال انتظامیہ ،پرنسپل محمود ایاز، ایم ایس ڈاکٹر محمد امیر اور وفاقی وزیر داخلہ کے بیٹے احمد اقبال نے استقبال کیا۔ اس موقع پر نواز شریف نے وفاقی وزیر کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور انہیں دلاسہ دیا۔دریں اثناء دن بھر وفاقی وزیر داخلہ کی عیادت کیلئے آنے والوں کا رش رہا۔ صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ ، منشا ء اللہ بٹ، بلال یاسین کے علاوہ ایم ایم اے کے وفد نے بھی احسن اقبال کی عیادت دی۔ پروفیسر محمود ایاز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور بہت جلد گھر منتقل ہو جائیں گے۔

احسن اقبال کی عیادت

مزید : صفحہ اول