پاکستان امریکہ کیساتھ اعتماد پر مبنی گہرے تعلقات چاہتا ہے،اعزازچودھری

پاکستان امریکہ کیساتھ اعتماد پر مبنی گہرے تعلقات چاہتا ہے،اعزازچودھری

واشنگٹن(آئی این پی)امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکاکے ساتھ اعتماد پر مبنی گہرے تعلقات چاہتا ہے‘قلیل مدتی مفادات کی خاطر 70سال سے قائم دو طرفہ تعلقات کو پس پشت نہیں ڈالا جانا چاہیے۔ منگل کو امریکی ریاست ٹیکساس میں اعلیٰ حکام سے ملاقات کے دوران پاکستانی سفیراعزازچوہدری کا کہنا تھا کہ قلیل مدتی مفادات کی خاطر70سال سے قائم دو طرفہ تعلقات کو پس پشت نہیں ڈالا جانا چاہیے۔اعزازچوہدری نے کہا کہ پاکستان امریکاکے ساتھ اعتماد پر مبنی گہرے تعلقات چاہتا ہے اور وہ امریکاسے اسی جذبے کی امید رکھتا ہے۔

اعزازچودھری

مزید : صفحہ اول