سیاست میں گولی کا کوئی کام نہیں، اعتزاز احسن

سیاست میں گولی کا کوئی کام نہیں، اعتزاز احسن

لاہور(آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سیاست میں گولی کا کوئی کام نہیں، احسن اقبال شائستہ اور خوش اخلاق انسان ہیں، اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ منگل کو وزیر داخلہ احسن اقبال کی تیمارداری کیلئے اعتزاز احسن سروسز ہسپتال پہنچے۔ اعتزاز احسن نے وزیر داخلہ کے بیٹے سے ملاقات کی اور ان کے والد کی خیریت دریافت کی اس موقع پر اعتزاز احسن نے کہا کہ اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں، سیاست میں گولی کا کوئی کام نہیں، احسن اقبال شائستہ اور خوش اخلاق انسان ہیں، اس معاملہ کی صاف شفاف انکوائری ہونی چاہیے، ایسے واقعات سے جمہوریت کو نقصان ہوتا ہے۔

اعتزاز احسن

مزید : صفحہ اول