ڈاکٹر رتھ فاؤ کی خدمات کے اعتراف میں 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری

ڈاکٹر رتھ فاؤ کی خدمات کے اعتراف میں 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری

کراچی(این این آئی)اسٹیٹ بینک نے پاکستان میں جذام کے مرض کو شکست دینے والی جرمن ڈاکٹر رتھ فاؤ کی خدمات کے اعتراف میں 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کر دیا ہے۔یادگاری سکہ جاری کرنے کی تقریب اسٹیٹ بینک کے کراچی میں ہیڈ کوارٹرز میں ہوئی جس میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر اور اسٹیٹ بینک کے گورنر طارق باجوہ نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب میں گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے کہا کہ ڈاکٹر رتھ فاؤ نے اپنی زندگی پاکستان میں جذام کے مریضوں کے وقف کردی تھی جس کے باعث پاکستان خطے میں اس مرض پر قابو پانے والا پہلا ملک بن گیا۔

ڈاکٹر رتھ فاؤ

مزید : صفحہ اول