امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کو تحفظ دینے والا سیکیورٹی افسر گرفتار

امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کو تحفظ دینے والا سیکیورٹی افسر گرفتار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) اسلام آباد میں گزشتہ ماہ امریکی سفارتی اہلکار کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت کے واقعے میں ملٹری اتاشی کرنل جوزف کو تحفظ فراہم کرنے والے سیکیورٹی افسر کو گرفتار کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق امریکی سفارتخانے کے سیکیورٹی افسر تیمور پیرزادہ کو انکوائری کے بعد اے آئی جی آپریشن عصمت اللہ جونیجو کے حکم پر حراست میں لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کو موقع سے بھگانے والے دیگر سیکیورٹی عملے کی بھی گرفتاری کا حکم دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ 7 اپریل کی سہ پہر 3 بجے امریکی ملٹری اتاشی نے اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو کے قریب سگنل توڑ کر موٹرسائیکل سوار دو افراد کو کچل دیا تھا۔حادثے میں عتیق بیگ نامی نوجوان موقع پر جاں بحق اور اس کا کزن شدید زخمی ہوگیا تھا۔پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کرنے پر سیکیورٹی افسر تیمور پیرزادہ کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں ایس ایچ او کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔ایف آئی آر میں سیکیورٹی افسر پر حملہ اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی تھیں۔

افسر گرفتار

مزید : صفحہ اول