لاہور ، تربیتی طہارہ ، شہری آبادی پر گر کر تباہ ، پائلٹ زخمی ، سول ایوی ایشن کا تحقیقاکا حکم

لاہور ، تربیتی طہارہ ، شہری آبادی پر گر کر تباہ ، پائلٹ زخمی ، سول ایوی ایشن ...

لاہور(کر ائم رپو رٹر)گارڈن ٹاؤن کے علاقہ میں چھوٹا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ زخمی ہو گیا جسے ریسکیو کی مدد سے طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا،پائلٹ اورکنٹرول ٹاورکی گفتگوکاریکارڈسیل کردیاگیا، سول ایوی ایشن نے حادثے کی تحقیقات کاحکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق والٹن ایئر پورٹ سے اڑنے والا چھوٹا سیسنا طیارہ کلمہ چوک کے قریب گارڈن ٹاؤن میں گر کر تباہ ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق طیارہ ایک گھر کی بیرونی دیوار کے اوپر گرا جس کے بعد ہائی ٹرانسمیشن تاروں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں شارٹ سرکٹ ہوا اور اس میں آگ لگ گئی۔طیارہ جس گھر پر گرا ہے اس کا صحن کافی بڑا تھا اور اہلخانہ کمروں کے اندر موجود ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے۔ طیارہ گرنے سے ٹرینر پائلٹ فہیم معمولی زخمی ہوا جبکہ خوش قسمتی سے دوسرا پائلٹ ہشام محفوظ رہا۔ذرائع کے مطابق حادثہ معمول کی پرواز کے دوران پیش آیا۔پائلٹ فہیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اڑان بھرتے ہی طیارے میں خرابی محسوس ہوئی جس کے بعد طیارے کو کم آبادی والے علاقے میں لینڈ کرنے کی کوشش کی لیکن جہاز بے قابو ہوکر گارڈن ٹاؤن میں گر گیا۔

طیارہ تباہ

مزید : صفحہ اول