الیکشن کرپٹ اور ظالم حکمرانوں کیلئے عبرت کا نشان ثابت ہونگے‘ ڈاکٹر وسیم

الیکشن کرپٹ اور ظالم حکمرانوں کیلئے عبرت کا نشان ثابت ہونگے‘ ڈاکٹر وسیم

بہاول پور(نامہ نگار‘ سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اخترنے کہاہے کہ حکومت جب اپنی ذمہ داریاں ادانہیں کرے گی تو عدالتوں کی ذمہ داری (بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

بنتی ہے کہ وہ عوام کے بنیادی حقوق کاتحفظ کریں۔اگر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور ان سے قبل میاں نوازشریف نے لوگوں کی فلاح وبہبود کے لیے اقدامات کیے ہوتے تو آج سیاسی منظر نامہ مختلف ہوتا۔اہم قومی اداروں کی تضحیک کرنا کسی صورت درست نہیں۔جہاں کہیں بھی آئین سے انحراف ہوگا تواعلیٰ عدلیہ کا اختیارہے کہ وہ آئین کی تشریح کرے اور ملک وقوم کو بھنور سے نکالے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزبہاول پور ٹریڈ سینٹر میں دوکان کا افتتاح کرتے ہوئے تاجران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ عوام کے ووٹوں سے بر سراقتدار آنے والے سرکاری نمائندوں نے پانچ برسوں میں عوام سے کوئی رابطہ نہیں رکھا ،ان کے مسائل حل نہیں کیے ،اب جیسے ہی انتخابات قریب آئے ہیں تو ان کو عوام کی یاد ستانے لگی ہے۔2018کے الیکشن کرپٹ،ظالم اور غیر ملکی ایجنڈے کو آگے بڑھانے والے حکمرانوں کے لیے عبرت کانشان ثابت ہوں گے۔

ڈاکٹر وسیم

مزید : ملتان صفحہ آخر