جہانگیر ترین سے ممبر ضلع کونسل لودھراں ملک احمد نواز کی اسلام آباد میں ملاقات ‘ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

جہانگیر ترین سے ممبر ضلع کونسل لودھراں ملک احمد نواز کی اسلام آباد میں ...

لودھراں(نما ئند ہ پا کستا ن ) پی ٹی آئی نے لودھراں سے ن لیگ کی اہم وکٹ گرادی۔ سابق امیدوار تحصیل ناظم کہروڑپکا وممبر ضلع کونسل ملک احمد نواز نے پاکستان تحریک انصاف(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

کے مرکزی رہنما جہانگیرخان ترین سے اسلام آباد میں انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران سابق ایم این اے اختر خان کانجو اور ملک احمد نواز کے بھائی ملک حسن نواز بھی موجود تھے۔ملاقات میں ملک احمد نواز نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ ملک احمد نواز یونین کونسل چیلے واہن ہیں ۔ ن لیگ کے چیئرمین ضلع کونسل لودھراں میاں راجن کے کزن ،وزیر مملکت عبدالرحمان کانجو کے قریبی ساتھی ہیں۔ ملک احمد نواز اس وقت چیئرمین یونین کونسل چیلے واہن ہیں۔اس موقع پر جہانگیر خان ترین نے ملک احمد نواز انکے بھائی ملک حسن نواز اور دیگر ساتھیوں کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا ۔

احمد نواز تحریک انصاف

مزید : ملتان صفحہ آخر