رجسٹرار آفس زکریا یونیورسٹی سے چند پروفیسر کی پرسنل فائل سے اہم کاغذات غائب

رجسٹرار آفس زکریا یونیورسٹی سے چند پروفیسر کی پرسنل فائل سے اہم کاغذات غائب

ملتان(جنرل رپورٹر) زکریا یونیورسٹی کے رجسٹرار آفس کے ایڈمن ون سیکشن سے پروفیسروں کی پرسنل فائل سے اہم کاغذات غائب ہونے کا سکینڈل سامنے آیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعہ(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

کو ایک اسسٹنٹ مقبول جو طویل عرصے سے اس سیٹ پر تعینات ہے کچھ پروفیسروں کی فائل سے اہم کاغذ لیکر غائب ہوگیا جس کی اطلاع انتطامیہ کو ہوگئی سوموار کو بھی وہ ڈیوٹی سے غیر حاضر رہا اورفون بند کردیا گزشتہ روز جب مقبول آیا تو ڈپٹی رجسٹرار کو تسلی بخش جواب نہ دے سکا جس پر تلخ کلامی بھی ہوئی جس پر اس نے یونین لیڈ ر حر غوری اور ندیم بوسن کو بلالیا معاملہ رجسٹرار کے پاس گیا تو انہوں نے اس پر انکوائری کرانے کافیصلہ کیا ہے ایک اور ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ایڈ من ون سے متعدد پروفیسروں کی فائلیں غائب ہیں جن میں حال ہی میں ریٹائرڈ اساتذہ بھی شامل ہیں تاہم یونیورسٹی حکام اس بات سے انکاری ہیں ان کا کہنا ہے کہ ریکارڈ کی ترتیب نہیں ہے اس لئے تاثر یہ دیا جارہا ہے کہ ریکارڈ گم ہوگیا ہے مگر تمام فائلیں موجو د ہیں۔

فائل غائب

مزید : ملتان صفحہ آخر