رمضان کی آمد سے قبل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں‘ 4پوائنٹ سیل غیرمعیاری اشیاء تلف کردی گئیں

رمضان کی آمد سے قبل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں‘ 4پوائنٹ سیل غیرمعیاری ...

ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی )ماہ رمضان کی آمد سے قبل عوام میں صاف غذا فراہم کرنے کے لئے فوڈ اتھارٹی کے اقدامات جاری، (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

ڈائریکٹر آپریشنز فوڈ اتھارٹی ساؤتھ پنجاب کے مطابق گزشتہ روز کی کاروائیوں میں ناقص اشیاء خورو نوش فراہم کرنے پر 4 فوڈ پوائنٹس سیل اور102000 کے جرمانے، لیہ میں واقع لاثانی آئس کریم یونٹ،رحیم یار خان میں واقع پاکستان بیکری،مظفر گڑھ میں واقع طارق حسین آئس فیکٹری اور اکرم آئس فیکٹری کوغیر معیاری خوراک مہیا کرنے پر سربمہر،مظفرگڑھ میں واقع گرین پلیس ہوٹل کو 25ہزاراور ڈی جی خان میں واقع شمع بیکری کو 15ہزارروپے ناقص صفائی کے انتظامات پر جرمانے کئے گئے، 288ٹوٹے ہوئے انڈے،225لیٹر خراب دودھ،100کلوگرام غیر معیاری سلانٹی کو موقع پر تلف جبکہ30پیکٹ خراب پاپڑ،21لیٹر ناقص شیرہ،5کلوگرام گلے سڑے سیب اور 4لیٹرغیر معیاری کیچپ جزوخاک کر دیا گیاڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ دوم شہزاد مگسی نے کہا ہے کہ عوام کو ملاوٹ سے پاک اور صاف خوراک مہیا کرنے کے لئے پنجاب فوڈ اتھارٹی ہمہ وقت کوشاں ہے سیل اور جرمانے سوئیٹس بیکریز،ریسٹورینٹس اور دیگر فوڈ پوائنٹس کو کئے گئے سیل اور جرمانے کیے جانے والے فوڈ پوائنٹس حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے۔

فوڈ اتھارٹی

مزید : ملتان صفحہ آخر