باردانہ تقسیم کی تاریخ میں 25مئی تک توسیع گندم خریداری میں بے ضابطگیوں کی شکایات

باردانہ تقسیم کی تاریخ میں 25مئی تک توسیع گندم خریداری میں بے ضابطگیوں کی ...

ملتان ‘وہاڑی‘ کبیر والا‘ جودھ پور‘ ٹھٹھہ صادق آباد‘ جیٹھہ بھٹہ‘ خان پور (خبر نگار خصوصی‘ نمائندگان) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے باردانہ تقسیم کی تاریخ میں 25مئی تک توسیع کردی۔ گندم خریداری مراکز پر ٹاؤٹ مافیا کا راج‘ بے ضابطگیوں پرکسان سراپا احتجاج بن گئے۔ ہائیکورٹ ملتان بینچ نے صوبہ بھرمیں باردانہ کی تقسیم کی ختم ہونے والی تاریخ میں 25 مئی تک اضافہ کرتے ہوئے مختلف ضلعی انتظامی افسران کوزیرالتواء درخواستیں پرفیصلہ کرنے کاحکم دیاہے۔فاضل(بقیہ نمبر33صفحہ7پر )

عدالت میں ملتان، خانیوال، مظفرگڑھ، راجن پوراورڈی جی خان سے تعلق رکھنے والیکاشتکاروں سرداراعجازحسین، ظفراللہ خان، نورمحمد، میاں بشیراحمدبھٹی سمیت 30 افرادنے رٹ درخواستیں دائرکیں تھیں کہ حکومت پنجاب کی جانب سے گندم خریداری کیلئے مقررکی گئی تاریخ ختم ہونے پرمحکمہ خوراک انہیں باردانہ فراہم کرنے سے انکاری ہے جس پر فاضل عدالت نے مختلف ضلعی افسروں کوطلب کررکھاتھاجس پر تاریخ میں توسیع کرنے کے ساتھ ممکنہ طورپرباردانہ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ ‘نا مہ نگارکے مطابق ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی نے مراکز خر ید گندم ،بنی شیل پیرمراداور پی آر سنٹر وہاڑی کا اچانک معائنہ کیا موقع پر مو جو دکا شتکاروں کی شکا یت سنی اور ان کے حل کے لئے فوری احکا مات جا ری کئے کا شتکاروں کی شکا یت پر سنٹر انچارج بنی شیل کی سرزنش کی او رانہوں نے اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ کا شتکاروں کو تمام سہو لیات اور ریلیف فراہم کیا جائے اگر آئندہ کسی قسم کی شکایت آئی تو سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی حکو مت پنجاب کی ہدایت کے مطابق باردانہ کی تقسیم اور گندم کی خرید کے تمام مر احل میر ٹ اور شفافیت پر مبنی ہو نے چا ہئیں کا شتکاروں کو عزت و احترام ملنا چا ہیے تمام کام نظم و ضبط اور ترتیب سے ہو ناچا ہیے اور مقرر کر دہ اوقات میں سنٹر کو ارڈنیٹر اور دیگر عملہ ہمہ وقت مو جو د رہے کسان ہماری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ہمیں کا شتکار کو مضبوط اور خو شحال بنا نا ہے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے مز ید کہا کہ وہ با قا عد گی سے ہر روز مر اکز خر ید کا معا ئنہ جاری رکھیں گے اگر کسی بھی جگہ پر کوئی کمی کوتاہی پائی گئی تو سخت ایکشن لیا جائے گا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ، ایس این اے شیخ خر م سلیم، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مہر اختر سیال بھی موجودتھے۔ کبیروالا‘بارہ میل سے نامہ نگار‘سپیشل رپورٹر کے مطابق ’’ گندم خریداری مراکز پرٹاؤٹ مافیا کا راج‘‘ کھلے عام مک مکا ہو نے لگا ،’’گو سلو‘‘ پالیسی کے باعث عام کسانوں کو لائنوں میں لگا یا جانے لگا ،’’مک مکا ‘‘کر نے والوں کی گاڑیاں فوری ان لوڈ ہو نے لگیں ،غیر مساوی سلوک کے خلاف کاشتکا روں کا شدید احتجاج،گندم کی سو فیصد خریداری یقینی بنائے جانے کا مطالبہ، تفصیل کے مطا بق تحصیل کبیروالا میں قائم بٹہ کوٹ،اڈا 25پل،سلارواہن،جود ھ پور ، سردار پور سینٹروں سمیت دیگر خریداری مراکزی پر ٹاؤٹ مافیا نے حکام کی ملی بھگت سے مکمل طور قبضہ جما رکھا ہے ٹاؤٹ مافیا کے کارکن کھلے عام خریداری مراکز کے باہر گاڑیا ں ان لوڈ کر نے کا’’ مک مکا‘‘ کرتے نظر آتے ہیں کاشتکاروں نذیر احمد ،محمد صدیق،رب نواز ، محمدندیم ،عاشق حسین ،غلام رسول دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ وہ تین روز سے ٹریکٹر ٹرالیوں پر گندم لادے ان لوڈ کروانے کے انتظار میں کھڑے ہیں جبکہ ان سے بعد میں آنے والوں سے فوری نذرانے وصول کر کے انکی گاڑیاں اتا ر لی جاتی ہیں جب کہ انہیں کھڈے لا ئن لگا رکھا ہے ،خریداری مراکز پر ہو نے والی بے ضا بطگیوں پر درجنوں کاشتکاروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی خا نیوال سے خریداری مراکز پر ہو نے والی بد عنوانیوں کے مرتکب عملہ کے خلاف فوری کاروائی اور انکی گندم فوری خرید کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔ جودھ پو رسے نمائندہ پاکستان کے مطابق ڈائریکٹر میوزیم لاہور کامرکز خریداری گندم جودھ پور کا اچانک دورہ ،انتظامات کا جائزہ لیا ،کاشت کاروں سے مسائل دریافت کیے ،بہتر انتظامات پر انچارج سنٹر و عملہ پر اظہار اطمینان۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز ڈائریکٹر میوزیم لاہور ہمایوں مظہر شیخ نے مرکز خریداری گندم سنٹر جودھ پور کا اچانک دورہ کیاسنٹر پر موجود کاشت کاروں سے ان کے مسائل دریافت کیے موقع پر موجود درجنوں کاشت کاروں نے انچارج فوڈ سنٹر ملک قاسم و ملک محمد عمران و دیگر عملہ کی بہترین خدمات اور کاشت کاروں سے اچھے رویے کی تعریف کی مزید انہوں نے کہا کہ رواں سال مثالی عملہ کی تعیناتی ہوئی ہمیں کسی قسم کے مسائل درپیش نہیں ہیں جس پر ڈائریکٹر میوزیم لاہورہمایوں مظہر شیخ نے انچارج فوڈ سنٹر کو ہدایت کی کہ کسانوں کو فوڈ سنٹر پر تما م سہولیات مہیا کی جائیں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہ ہوگی اس موقع پرخانیوال کی ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر مظفرخان سیال ،ڈی پی او ررضوان عمر گوندل ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولراحمد جاوید ،اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا طارق بھٹی ،ڈی ایس پی کبیروالا شاہد نیاز گجر و دیگر بھی موجود تھے ۔ٹھٹھہ صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گندم خریداری سنٹر ٹھٹھہ صادق آباد پر باردانہ کی فراہمی گندم خریداری کا عمل جاری،فوڈ سنٹر ٹھٹھہ صادق آباد کا ٹارگٹ بڑھا دیا گیا،ایک لاکھ 50ہزار بوری ٹارگٹ مقرر،52ہزار بوری باردانہ تقسیم،33ہزار بوری گندم خرید کر لی گئی،امسال گندم خریداری پالیسی پرٹھٹھہ صادق آبا دنواح کے کسانوں کا اظہار اطمنان،تفصیل کے مطابق گندم خریداری سنٹر ٹھٹھہ صادق آباد پرکسانوں میں باردانہ کی تقسیم،گندم خریداری کا سلسلہ جاری ہے،فوڈ سنٹر کوآڈینٹر ٹھٹھہ صادق آباد چوہدری مدثر علی کے مطابق ابتک گندم خریداری سنٹر ٹھٹھہ صادق آباد ایک ہزار سے زائد کسانوں میں ابتک فی ایکٹر8بوری کے حساب سے 52ہزار سے زائد بوری باردانہ تقسیم کیا جاچکا ہے،جبکہ فوڈ انسپکٹر ٹھٹھہ صادق آباد ملک تصور علی نے بتایا کہ گندم خریداری سنٹر ٹھٹھہ صادق آباد کا ٹارگٹ ایک لاکھ 20ہزار بوری سے بڑھاکر ایک لاکھ 50ہزار بوری کردیا گیا ہے،30ہزار بوری کا ٹارگٹ بڑھایا گیا ہے،انہوں نے بتایا کہ ابتک 33ہزار سے زائد بوری گندم خریدتے ہوئے ان لوڈ کی جاچکی ہے،جبکہ امسال محکمہ خوراک پنجاب کی گندم خریداری پالیسی پر ٹھٹھہ صادقّ آباد نواح کے کسانوں نے اطمنان کا اظہار کیا ہے۔ جیٹھہ بھٹہ‘ خان پور سے نامہ نگار کے مطابق خان پور میں سپیشل برانچ کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر خان پور احمد رضا سُرا کی سر براہی میں بروکر کے گند م کے گودام پر چھاپہ ۔تفصیلات کے مطابق قصبہ باغ و بہار میں مسمی پریتم رام اور محمد سجاد آرائیں وغیرہ سرکاری باردانہ میں مبینہ طور پر سادہ لوح اور عام کسانوں سے سستے داموں گندم خرید کر پاسکو کے کریداری مراکز پر سرکاری ریٹ کے مطابق گندم فروخت کرتے تھے جن کو سپیشل برانچ کے رانا منیر اور علی رضاکی نشادہی پر کامیاب چھاپہ مار کر 147بوری گندم بھری ہوئی اور تین بوریاں خالی سرکاری باردانہ بر آمد کر لیا گیا جو کہ عملہ پاسکو کے ماڑی اللہ بچایا سرکل کے انچارج محمد عمر سرکی ملی بھگت سے بروکروں کو نوٹوں کی چمک سے باردانہ دینے کا انکشاف بھی ہوا علاقہ کے لوگوں نے بتایا کہ ماڑی اللہ بچایا پاسکو سنٹر کے انچارج کسانوں کو باردانہ دینے کی بجائے مڈل مین اور بروکر حضرات کو رات کو بار دانہ سپلائی کرتا ہے دوران ریڈ موقع سے ایک عدد ٹریکٹر ٹرالی جس پر گندم کی 147بوریاں لوڈ تھیں اور 3عدد خالی بوریاں باردانہ قبضہ میں لے کر مقامی پولیس نے مسمی پریتم رام کو گرفتار کر لیا اور محمد سجادآرائیں بروکر بھاگ جانے مین کامیاب ہو گیا مقامی پولیس بروکر حضرات کے خلاف مزید کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔

گندم خریداریص

مزید : ملتان صفحہ آخر