ضلع مظفرگڑھ میں 8رمضان بازار لگانے کا فیصلہ ‘ 14 مئی سے فنکشنل ہونگے

ضلع مظفرگڑھ میں 8رمضان بازار لگانے کا فیصلہ ‘ 14 مئی سے فنکشنل ہونگے

خان گڑھ(نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سیف انور نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق امسال ماہ رمضان المبارک میں صوبہ بھر کی طرح ضلع مظفرگڑھ میں بھی 8رمضان(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

بازار لگائے جائیں گے ، جہاں اشیاء خوردو نوش سمیت سبزی، پھل ، گوشت، مرغی، انڈے اور دیگر ضروریات زندگی سستے داموں وافر مقدار میں دسیتاب ہونگی، یہ بات انہوں نے رمضان بازاروں کے قیام کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں رمضان بازار ماہ رمضان سے14مئی سے فنگشنل کردئیے جائیں گے جہاں صبح 9بجے سے شام 6بجے تک خریدار کی جاسکے گی، انہوں نے بتایا کہ رمضان بازاروں میں نرخ نامہ آویزاں کیا جائے گاجس پر روزانہ کی بنیاد پر نرخ درج کئے جائیں گے، تمام رمضان بازاروں میں صفائی کے نظام کو بہتر سے بہتر بنایا جائے گا، معیاری اشیاء4 خوردو نوش ، سبزی، پھل ، گوشت، مرغی کے علیحدہ علیحدہ سٹال لگائے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ اشیاء4 خوردو نوش کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اس کے علاوہ ضلع کے تمام رمضان بازاروں پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے ، صحت کی سہولیات، پارکنگ کی سہولیات، ریسکیو 122کی ٹیمیں فراہم کی جائیں گی۔ قبل ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عطاالحق نے بتایا کہ اس ماہ رمضان المبارک میں مظفرگڑھ ، خانگڑھ، کوٹ ادو، چوک سرور شہید، سنانواں،علی پور، جتوئی اور شہر سلطان میں مضان بازار قائم کئے جائیں گے۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انجمن تاجران ،کریانہ ایسوسی ایشن اور صارف نمائندگان کی مشاورت سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا تعین کیا جس کا نوٹیفیکیشن ڈپٹی کمشنر جاری کریں گے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین بھٹہ، صدر مرکزی انجمن تاجران سید امیر حسن، شیخ عامر سلیم، ماجد خانزادہ، گلزار عباس نقوی سمیت انجمن تاجران کے نمائندگان نے شرکت کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر