وزیراعلیٰ کی 13مئی کو مظفرگڑھ آمد متوقع‘ فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایات جاری

وزیراعلیٰ کی 13مئی کو مظفرگڑھ آمد متوقع‘ فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایات ...

خان گڑھ(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور نے کہا ہے کہ13مئی بروزاتوار وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی مظفرگڑھ آمد متوقع (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

ہے جہاں وہ ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ کا معائنہ کریں گے ، اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپال میں عوام کی سہولت کے لئے نئے تعمیر ہونے والے پاکستان کڈنی ، لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سنٹر ، سرجیکل وارڈ اور ٹراما سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کریں گے ، یہ بات انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ میں ضلعی انتظامی افسران ، محکمہ صحت کا افسران ،پولیس افسران اور دیگر متعلقہ اداروں کے ضلعی سربراہان کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ کی آمد کے موقع پر ہسپتال میں فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں، روزانہ کی بنیاد پر سرچ معائنہ کیا جائے ، ہسپتال ملازمین اور دیگر کام کرنے والوں کے سکیورٹی کارڈ جاری کئے جائیں، انہوں نے سی ای او صحت ڈاکٹر شاہد حسین مگسی اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں مکمل صفائی کے معقول انتظامات کئے جائیں، گندگی کے ڈھیر، سکریپ اور دیگر غیر ضروری سامان کو فوری طور پر تلف کیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عطاء الحق، سی ای او صحت ڈاکٹر شاہد حسین مگسی، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر مہر اقبال سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

وزیراعلیٰ

مزید : ملتان صفحہ آخر