وزیراعلیٰ پنجاب سے چیئرمین ضلع کونسل خانیوال انجینئر محمد رضا سرگانہ کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب سے چیئرمین ضلع کونسل خانیوال انجینئر محمد رضا سرگانہ کی ...

خانیوال (بیورونیوز )وزیراعلیٰ پنجاب سے چیئرمین ضلع کونسل خانیوال انجینئر محمد رضا سرگانہ نے ملاقات کی۔ چیئرمین ضلع کونسل خانیوال انجینئر محمد رضا سرگانہ نے 180 ماڈل ٹاون(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

لاہور میں وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات میں کبیروالا شہر سے جھنگ تک دورویہ سڑک بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس روڈ پہ چونکہ بھاری ٹریفک ہونے کی وجہ سے حادثات معمول بن گئے ہیں. اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس سڑک کو دورویہ کیا جائے, تاکہ عوام کو جان لیوا حادثات سے بچا جا سکے. دوسرا مطالبہ چیئرمین ضلع کونسل خانیوال انجینئر محمد رضا سرگانہ نے خانیوال تا لودھراں روڈ پہ 93/10R ,94/10R ,166/10R, 162/10R کے چکوک کے عوام کے دیرینہ مطالبے کو وزیراعلی پنجاب کے سامنے رکھا۔وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ان مسائل کے حل کیلئے مثبت یقین دہانی کروائی۔

ملاقات

مزید : ملتان صفحہ آخر