گیسٹرو 277‘ خسرہ کے 4مریضوں کی ملتان کے مختلف ہسپتالوں میں آمد

گیسٹرو 277‘ خسرہ کے 4مریضوں کی ملتان کے مختلف ہسپتالوں میں آمد

ملتان (وقائع نگار) گیسٹرو کے مرض میں مبتلا 277مریض مختلف ہسپتالوں میں لائے گئے ہیں۔ 214 مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کردیا گیا۔ نشتر ہسپتال میں 83‘ (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

چلڈرن کمپلیکس میں 120‘ شہبازشریف ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں 74 مریض لائے گئے جن کو بھرپور طبی سہولیات دی جارہی ہیں دریں اثناء خسرہ کے مرض میں مبتلا 4مریض مختلف ہسپتالوں میں علاج کی غرض سے لائے گئے ہیں۔ نشتر ہسپتال کے وارڈ نمبر 19 میں بستی خداداد ملتان کے 6 سالہ مزمل ولد ندیم احمد‘ جنوبی وزیرستان کی 10ماہ کی آمنہ دختر زین اللہ‘ چلڈرن کمپلیکس میں وہاڑی چوک ملتان کے 3سالہ آصف ولد نواب دین‘ کبیروالا کے 7ماہ کے علی ولد ولی محمد کو داخل کروایا گیا ہے اور طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

گیسٹرو؍خسرہ

مزید : ملتان صفحہ آخر