گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر کالا پتھر پینے والی 5بچوں کی ماں نشتر میں چل بسی

گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر کالا پتھر پینے والی 5بچوں کی ماں نشتر میں چل ...

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) میں کالے پتھر کی خریدو فروخت جاری متعلقہ ادارے تاحال کالے پتھر کی خریدو فروخت پر قابو نہ پا(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

سکے۔ تفصیل کے مطابق شہزاد کالونی کی رہائشی 5 بچوں کی ماں طاہرہ نامی عورت نے گھریلو حالات سے تنگ آکر جمعہ کے روز کالا پتھر پی لیا جسکے باعث اسکو تشویشناک حالت میں اسکا خاوند داود ناء ہسپتال چوک سرور شہید لے آیا جہاں اس کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ملتان نشتر منتقل کر دیا گیا تاہم 4 دن تک زندگی اور موت سے لڑنے کے بعد 5 بچوں کی ماں طاہرہ نامی عورت کالے پتھر کے ہاتھوں ہلاک ہو گئی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر