صوبہ جنوبی پنجاب محاذ نوشتہ دیوار‘ محرومیوں کا خاتمہ قریب ہے‘ طاہر اقبال

صوبہ جنوبی پنجاب محاذ نوشتہ دیوار‘ محرومیوں کا خاتمہ قریب ہے‘ طاہر اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورو رپورٹ +نما ئندہ خصوصی)صوبہ جنوبی پنجاب محاذ کے نائب صدر ایم این اے طاہر اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کافیصلہ ہوچکاہے۔صوبہ جنوبی پنجاب محاذ کے آج رات اسلام آبادمیں ہونے اجلاس میں حتمی لائحہ عمل تیارکرلیاجائے گاجبکہ کل(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )
باضابطہ اعلان کردیاجائے گا۔صوبہ جنوبی پنجاب نوشتہ دیوار ہے اب محرومیوں کاخاتمہ قریب ہے مسلم لیگ(ن) کی طرف سے جنوبی پنجاب مخالف کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی وہ صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے طاہر اقبال چوہدری کاکہناتھاکہ جنوبی پنجاب صوبہ کا قیام یہاں بسنے والے 4 کروڑ عوام کا آئینی اور قانونی حق ہے جنہیں اس سے محروم نہیں رکھا جا سکتا ہے ۔طاہر اقبال چودھری کامزیدکہناتھاکہ قوم دھوکہ میں نہ رہے (ن) لیگ نے جنوبی پنجاب سے اپنے ارکان اسمبلی کو لاہور اور اسلام آباد میں اس لئے نہیں اکٹھا کیا کہ وہ صوبہ سے مخلص ہیں بلکہ انہوں نے ان اراکین کو جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کا توڑ کرنے کا ٹارگٹ دیا ہے لیکن انشائاللہ اب جو جنوبی پنجاب کی مخالفت کرے گا اسے قوم قبول نہیں کرے گی ۔