نیب میں مقدمہ مخالفین کا پراپیگنڈہ ‘ خدمت کی سیاست مشن ہے‘ قیصر مگسی

نیب میں مقدمہ مخالفین کا پراپیگنڈہ ‘ خدمت کی سیاست مشن ہے‘ قیصر مگسی

چوبارہ( نمائندہ خصوصی ) صوبہ محاذ میں شامل ہونیوالے ن لیگ کے باغی ایم پی اے سردار قیصر عباس مگسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیب میں مجھ پر کوئی مقدمہ نہیں ہے ‘ مخالفین پروپیگنڈا کر رہے ہیں ‘ ن لیگ نے ہمیشہ جنوبی پنجاب کو یکسر نظر انداز کیا ہے جو کہ برداشت سے باہر ہے ‘ (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

ن لیگ سے بڑھ کر حلقہ کے عوام کی عزت مقدم ہے ‘ لاہور کے مقابلے میں جنوبی پنجاب کا فنڈآٹے میں نمک کے برابر ہے ‘ پھر بھی میں نے اپنے دور اقتدار میں تحصیل چوبارہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں ‘ اور کسی پر کوئی ناجائز مقدمہ یا قبضہ گروپ کا ساتھ نہیں دیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد اکرم کھوکھر ‘ چوہدری محسن شاہین باجوہ ‘ ملک ممتاز کھیڑا کونسلر ‘ ارشاد بدھ کونسلر ‘ محمد سہیل گجر‘ شیخ محمد یونس ‘ ملک عمر بھٹہ ‘ ملک شہزاد بھٹہ ‘ چوہدری رحمت گورایہ و دیگر موجود تھے ۔

قیصر مگسی

مزید : ملتان صفحہ آخر