عوام الزامات کی سیاست کرنیوالوں کو عبرتناک شکست دینگے ‘ سعود مجید

عوام الزامات کی سیاست کرنیوالوں کو عبرتناک شکست دینگے ‘ سعود مجید

ہیڈراجکاں(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے حلقہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروا کر یہاں کی عوام کی تقدیر بدل کر رکھ دی ہے،پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے ایجنڈا صرف اور صرف مسلم لیگ (ن) کے پاس ہے ،مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنا کر ثابت کر دیا ہے کہ ن لیگ عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے،آئندہ (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

انتخابات 2018ء میں عوام ن لیگ کے حق میں فیصلہ دے کر الزامات کی سیاست کرنے والوں کوعبرتناک شکست سے دوچار کریں گے ،ملک کی باشعور عوام آج بھی میاں نواز شریف کی طرف دیکھ رہے ہیں،ان خیا لات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے سابق سنیٹر چودھری سعود مجید اور یوتھ ونگ کے ڈویژنل صدر چودھری سعد مسعود نے گزشتہ روز روہی کاٹن فیکٹری میں لیگی چیرمین اور وائس چیرمینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر