رمضان المبارک سے قبل ہی مہنگائی کا طوفان امڈ آیا‘ میاں مقصود احمد

رمضان المبارک سے قبل ہی مہنگائی کا طوفان امڈ آیا‘ میاں مقصود احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ رمضان المبارک کے قریب آتے ہی مہنگائی کا طوفان امڈ آیا ہے۔ناجائز منافع خور،گرانفروش اور ذخیرہ اندوزعوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے لیے کمر کس چکے ہیں۔ایک طرف حکومت(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )
عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں غیر سنجیدگی کامظاہرہ کررہی ہے تودوسری جانب رہی سہی کسر کمیشن مافیانے پوری کردی ہے۔مہنگائی پر قابو پانے کے لیے قائم کی جانے والی پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی عملاً غیر فعال ہوچکی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اشیا خوردونوش کی طلب ورسد میں مصنوعی قلت پیداکردی گئی ہے تاکہ نرخ بڑھنے پر دکاندار زیادہ منافع کماسکیں۔یوں محسوس ہوتاہے کہ جیسے پوراسسٹم ہی کرپٹ ہوچکا ہے۔جس کاجہاں بس چلتا ہے وہ عوام کو لوٹنے سے اجتناب نہیں کرتا۔اس لوٹ مار سے عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ دنیا بھر کے ممالک میں مقدس تہواروں کے موقع پر خصوصی ڈسکاؤنٹ دیاجاتاہے،مختلف اقسام کے رعایتی پیکیجزدیئے جاتے ہیں تاکہ لوگوں کے لیے آسانیاں پیداکی جاسکیں مگر المیہ یہ ہے کہ پاکستان میں الٹی گنگابہتی ہے۔
میاں مقصود

Back to Conversion Tool