ملازمتیں نہیں وسیب کے لوگوں کو صوبہ دیا جائے‘ ظہور دھریجہ

ملازمتیں نہیں وسیب کے لوگوں کو صوبہ دیا جائے‘ ظہور دھریجہ

ملتان (سٹی رپورٹر)سرائیکستان قومی کونسل کے صدر ظہور دھریجہ نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے سرائیکی وسیب کے اضلاع کی ملازمتوں کیلئے 20 فیصد کوٹے پر رد عمل(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ملازمتوں کے اعلانات سے کام نہیں چلے گا۔ وسیب کے کروڑوں لوگوں کو صوبہ دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سرائیکی وسیب کا حصہ 20 فیصد نہیں 50 فیصد ہے اور اب جب کہ موجودہ حکومت کے ختم ہونے میں چند دن باقی رہ گئے ہیں تو عمل درآمد کون کرائے گا؟ انہوں نے کہا کہ ملازمتوں کا تعلق صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت سے بھی ہے ۔ ان ملازمتوں میں سی ایس ایس، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، کسٹمز، بینکس، واپڈا، پی آئی اے ، نادرا، پولیس ، آئی ایس آئی ، آئی بی ، ایف آئی اے، جیل خانہ جات ، پاکستان آرمی ، پاکستان نیوی ، پاکستان ایئر فورس، لیکچرر شپ و دیگر ملازمتیں شامل ہیں ‘ دیکھنا یہ ہے کہ سرائیکی وسیب کو آج تک کیا ملا؟ ظہور دھریجہ نے کہا کہ ایک ہی ملک ہے ‘ ایک ہی آئین ہے ، سندھ رورل اور اربن کا کوٹہ الگ الگ ہے ، بلوچستان میں ڈسٹرکٹ کی سطح پر ملازمتوں کا کوٹہ ہے۔ پنجاب میں زون ون اور زون سیکنڈ بنے ہوئے تھے مگر سرائیکی وسیب کو محروم کرنے کیلئے ایک سازش کے تحت زون ختم کر کے ایک زون بنا دیا گیا۔

ظہور دھریجہ

مزید : ملتان صفحہ آخر