قوم اب نواز شریف کے کسی دھوکے میں نہیں آئے گی، محمودالرشید
لاہور( نمائندہ خصوصی )پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا کہ نواز شریف کیخلاف جرائم کی فہرست بڑھتی جا رہی ہے، سرکاری خزانے سے4.9ارب ڈالر بھارت بجھوانا سنگین معاملہ، ملک سے غداری کے مترادف ہے، آخر نواز شریف نے اس ملک کے ساتھ کرنا کیا تھا؟ورلڈ بنک کی مائیگریشن ریمیٹنس بک کے انکشافات نے پوری قوم پر سکتہ طاری کر دیا ۔قوم کو پتہ چلنا(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )
چاہئے اتنی خطیر رقم بھارت کیوں بھیجی گئی امید ہے نیب تحقیقات کو عوام تک پہنچائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب پبلک سیکرٹریٹ میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے مختلف وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔وفد میں امیدار صوبائی اسمبلی عامر قریشی، میاں شفیق خادم ایڈووکیٹ، شوکت بھٹی، فاران مشتاق عرف فاری، نعمان رشید اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پراپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ملک میں منی لانڈرنگ کے بانی اور قوم کے پیسے پر ڈاکہ مارنے والے آج صادق اور امین ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں، قوم کو ووٹ کے تقدس کے نام پر عدلیہ اور فوج کیخلاف بغاوت پر اکسایا جا رہا ہے صرف لوٹی دولت کے دفاع میں نواز شریف نے ملک کیخلاف گھناؤنا کھیل کھیلنا شروع کر رکھاہے،نواز شریف مسلم لیگ ن کی چھتری تلے اپنے جرائم چھپا رہے ہیں لیکن قوم اب کسی دھوکے میں نہیں آئے گی۔
محمودالرشید