آر پی او کا اردل روم‘ ایس ایچ اور تھانہ نیو ملتان معطل

آر پی او کا اردل روم‘ ایس ایچ اور تھانہ نیو ملتان معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار) ریجنل پولیس آفیسر ملتان نے 10روز کا میڈیکل ریسٹ حاصل کرنیوالے تھانہ نیو ملتان کے ایس ایچ او اکرم چکری کو زبردستی دفتر بلوا کر معطل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آر پی او ملتان محمد ادریس نے اتوار کے روز ایک خصوصی اردل روم کا (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
انعقاد کیا جس میں آر پی او نے اپنے ہی دفتر کے ملازم کے ذریعے ایس ایچ او اکرم چکری کو گھر سے بلوایا حالانکہ وہ اس دوران میڈیکل ریسٹ لیکر گھر آرام کررہے تھے۔ مذکورہ افسر کے حکم پر وہ آر پی او دفتر آگیا جہاں اس کو معطل کرنے کے احکامات دیئے گئے۔ ذرائع کا یہاں مزید یہ بھی کہنا ہے کہ اکرم چکری کی معطلی کی رپٹ گزشتہ شب (منگل) کو لکھی گئی ہے اور تھانہ ہذا کا چارج عارضی طورپر سب انسپکٹر نذیر گجر کو دیا گیا ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ آر پی او کی جانب سے تھانہ نیو ملتان کے ایس ایچ او اکرم چکری کے معطلی کے احکامات کے بعد تقریباً دو دن تک کوئی بھی ایس ایچ او نہ تھا اور تھانہ بغیر ایس ایچ او کے چل رہا تھا۔
معطل