ضلع کونسل وہاڑی ‘ ترقیاتی کاموں کے ٹھیکوں میں بوگس فرموں کو نوازنے کا انکشاف

ضلع کونسل وہاڑی ‘ ترقیاتی کاموں کے ٹھیکوں میں بوگس فرموں کو نوازنے کا انکشاف

میلسی(سپیشل رپورٹر)ضلع کونسل وہاڑی،ترقیاتی کاموں کے ٹینڈرز میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کا انکشاف،بوگس فرموں کو نوازا گیاتفصیل کیمطابق ڈسٹرکٹ کونسل وہاڑی کی طرف سے حال ہی میں سینتیس کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کے ٹینڈرز طلب کیے گئے،ان ٹینڈرز میں تقریباً(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

ساڑھے تین سو ٹھیکیداروں نے حصہ لیا،ٹینڈرز کی بڈز ہیڈ کلرک کی بجائے ڈسٹرکٹ آفیسر انفراسٹرکچر ملک منظور نے خود وصول کیں اور فائنل لسٹ بھی خود ہی تیار کی،بڈز کی وصولی کے وقت تقریباً ایک کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کے کاموں کی بڈز ٹھیکیداروں کو جاری ہی نہیں کی گئیں اور یہ کام مبینہ طور پراپنے من پسند اور غیر رجسٹرڈ افراد کو الاٹ کرکے پیسے کھرے کرلیے،بعد ازاں ان افراد کی جعلی رسیدیں کاٹ کر انکو ٹھیکیدار ظاہر کردیا گیا۔اس سلسلے میں من پسند افراد کے علاوہ چند چہیتے یوسی چیئرمینوں کو بھی نوازا گیا۔دریں اثنا فائنل لسٹ میں بھی ان کاموں پر جہاں سنگل ٹینڈر وصول ہوئے اور اس کام کی مالیت پانچ لاکھ سے زیادہ تھی،وہاں بھی مبینہ طور پر ان فرموں کے نام شامل کیے گئے جن کے ساتھ معاملات طے پاگئے۔ ان کاموں پر موجود بوگس یا ملی بھگت والی فرموں سے ففٹی ففٹی شیئر کے حساب سے پیسے وصول کرلیے۔ڈی او ملک منظور احمد کا تمام تر سروس ریکارڈ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے عبارت ہے،اپنی تعیناتی کے دوران بوریوالہ،کبیروالہ،،ملتان اور وہاڑی سمیت تمام اسٹیشنوں پراس پر رشوت،بدعنوانی،جعلسازی اور ہیراپھیری کے نا صرف سنگین الزامات لگتے رہے ہیں بلکہ متعدد انکوائریاں اور مقدمات بھی قائم ہوتے رہے۔یہ تمام صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ حکام بالا ملک منظور کے خلاف اعلی سطح کی انکوائری کریں تاکہ کرپشن کا خاتمہ ہوسکے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر