ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں یورپی معیار کی پتھالوجی لیبارٹریز قائم کرنیکا فیصلہ
ملتان(وقائع نگار)حکومت پنجاب نے صوبہ کے 26 ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں یورپی معیار کی پیتھالوجی لیبارٹریز قائم کرنیکا فیصلہ کیا ہے،جہاں ٹوکن فیس کے علاوہ تمام ٹیسٹوں کے اخراجات پنجاب حکومت برداشت کرے گی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کا صوبہ کے 26 ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں نجی شعبہ کے اشتراک سے 3 مرحلوں میں پتھالوجی لیبز قائم کرے گی۔ذرائع کے مطابق (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )
پیتھالوجی لیبارٹریز وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے صحت مند پنجاب وڑن کے تحت قائم کی جائیں گی۔ان پتھالوجی لیبارٹریز کے ٹیسٹ کا معیار یورپ کی کسی لیبارٹری سے کم مستند نہیں ہوگا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ عوام کو مفت علاج کی سہولیات دینے کے عہد کے مطابق ان عالمی معیار کی پتھالوجی لیبارٹریز میں صرف معمولی ٹوکن فیس وصول کی جائے گی جبکہ باقی اخراجات حکومت پنجاب سبسڈی کے طور ادا کرے گی۔
لیبارٹریز