مسلم لیگ ن کا ملتان جلسہ‘ سٹیج کی تیاری شروع‘ استقبالی بینرز آویزاں

مسلم لیگ ن کا ملتان جلسہ‘ سٹیج کی تیاری شروع‘ استقبالی بینرز آویزاں

ملتان (سٹی رپورٹرکستان مسلم لیگ(ن) ملتا ن کے زیر اہتمام 11مئی کو قلعہ کہنہ قاسم باغ میں جلسہ منعقد کیا جائے گا جس میں ملتان سمیت دیگر اضلا ع سے مسلم لیگ (ن) کے ہزارو ں کی تعداد میں کارکنان شرکت کریں گے مسلم لیگ ( ن) نے 11مئی کے جلسہ کے سلسلے میں انتظاما ت شروع کر دےئے ہیں اس سلسلے میں شہر کے مختلف چوراہوں دولت گیٹ ، علی چوک ، حسین آگاہی ، فورٹ چوک، گھنٹہ گھر ،(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

کچہری چوک ، نواں شہر چوک ، ڈیرہ اڈہ ، حرم گیٹ چوک ، بوہڑ گیٹ چوک سمیت مختلف علاقوں میں استقبالیہ بینر آویزاں کر دےئے گئے ہیں اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے ملتا ن میں ہونے والے جلسہ کے سلسلے میں قلعہ کہنہ قاسم باغ ملتان میں انتظامات شرو ع کر دےئے گئے ہیں جلسہ گاہ میں قائدین کے بیٹھنے کے لئے ایک بڑے اسٹیج کی تیاری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ شرکاء جلسہ کے بیٹھنے کرسیاں بھی پارک میں پہنچ گئی ہیں جلسہ گاہ کو تیار کرنے والی کمپنی کی انتظامیہ کے مطابق کل بروز جمعرات کی شام تک قلعہ کہنہ قاسم میں پنڈال کو تیار کر لیا جائے گا جس میں قائدین کے بیٹھنے کے اسٹیج ، شرکاء کے بیٹھنے کے لئے پنڈال میں کرسیاں ، ساؤند سسٹم ، لائٹیں ، اور اسٹیج کے پیچھے لگنے والا بیک ڈراپ بینرز شامل ہیں ۔

انتظامات

مزید : ملتان صفحہ آخر