چوری‘ ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری قیمتی اشیاء‘ نقدی‘ زیورات سے محروم
ملتان (وقائع نگار) چوری ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری موٹرسائیکلیں‘ موبائل فونز‘ طلائی زیورات‘ الیکٹرونکس‘ گھریلو سامان و نقدی سمیت لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ تھانہ قطب پور کے علاقے میں عمران سے تین نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر نقدی 94 ہزار اور دو موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے۔ اسی تھانے کی حدود میں حافظ مزمل کی موٹرسائیکل(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )
نامعلوم افراد نے چوری کرلی۔ گلگشت کے علاقے میں ذوالفقار سنوکر کلب کے باہر سے نامعلوم چور نے موٹرسائیکل چوری کرلی ہے۔ اسی تھانے کی حدود میں سے عثمان کے گھر سے تالے توڑ کر گھریلو سامان نامعلوم چوروں نے چوری کرلیا۔ گول باغ سے عالم کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی۔ ایم ڈی اے چوک سے مدرسہ کے گیٹ کے سامنے سے شہری فیصل کی موٹرسائیکل اور 10ہزار ڈاکو چھین کر فرار ہوگئے ہیں۔ تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں ایجوکیشن یونیورسٹی کے باہر سے حنیف کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی اور اسی تھانے کے علاقے میں اسلم کے گھر سے نامعلوم چوروں نے 5لاکھ روپے چوری کرلئے ہیں۔
وارداتیں