ٹرائیبل ایریا سے اغوا ہونے والی خاتون کی 3ماہ بعد لاش برآمد

ٹرائیبل ایریا سے اغوا ہونے والی خاتون کی 3ماہ بعد لاش برآمد

ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی)3 ماہ قبل گن پوائنٹ پر اغوا ہونے والی خاتون کی لاش نشتر ہسپتا ل ملتان سے برآمد،بی ایم پی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے لیا پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بی ایم پی مبارکی کے علاقے رونگھن میں 30سالہ خاتون زیتون مائی کو فاروق نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گن پوائنٹ پر اغوء کر لیا تھااور موٹر سائیکل پر سوار ہو کر فرار ہو گیا تھانہ (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

مبارکی پولیس نے احمد علی کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 13/18بجرم 506/34- 148/149- 109/458 -365B/114کے تحت درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی تھی گزشتہ روززیتون مائی کے بھائی احمد علی لغاری کو اطلاع ملی کہ آپ کی بہن کی لاش نشتر ہسپتال ملتان میں لاوارث پڑی ہے لے جائیں جس پر احمد علی لغاری نے مبارکی پولیس کے ہمراہ لاش وصو ل کی اور ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ سے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ۔ایس ایچ او تھانہ مبارکی نے صحافیوں کو بتایا کہ ایف آئی آرپہلے سے درج ہے میڈیکل رپورٹ کے بعد اس میں 302 کی دفعات کا اضافہ کیا جائے گاجبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

لاش

مزید : ملتان صفحہ آخر