احسن اقبال پر حملہ قابل مذمت انتخابات ، کا التوا ملکی مفاد میں نہیں : یوسف رضا گیلانی

احسن اقبال پر حملہ قابل مذمت انتخابات ، کا التوا ملکی مفاد میں نہیں : یوسف رضا ...

ملتان ( سٹی رپورٹر)سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جنو بی پنجاب محاذ والوں کا شروع سے پی ٹی آئی میں جانے (بقیہ نمبر6صفحہ12پر )

کا ارادہ تھا‘ جس ملک میں وزیر داخلہ محفوظ نہیں عام آدمی کو کیسے تحفظ ملے گا احسن اقبال پر حملہ کی شدید مذمت کرتا ہوں ‘سیاست ایک خدمت ہے سیاسی ورکرزتحمل کا مظاہرہ کریں اور اس قسم کے کلچر کو فروغ نہ دیں ورنہ کسی کی عزت محفوظ نہیں ہو گی۔ الیکشن ملتوی کرنا ملک کے حق میں نہیں ہے پیپلز پارٹی ایسے ارادوں کا حصہ نہیں بنے گی ۔خلائی مخلوق کے بیان پر نواز شریف سے وضاحت لی جائے ‘ اصغر کیس دیرینہ ہے این اے 158آبائی حلقہ ہے شجاع آبادپسماندہ اور فرٹیلائزر ہے جب سینئر قیادت وہاں ہو گی تو اس علاقہ کے مسائل حل ہوں گے 10مئی کو لیہ کا جلسہ بھرپور ہو گا اور تمام جلسوں کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا۔ جلسہ سے بلاول بھٹو خطاب کریں گے۔ میاں صاحب کو ملتان آمد پر ویلکم کرتے ہیں حضرت موسی ٰپاک شہید ؒ کی بہت پرانی گدی ہے‘ اچ شریف ؒ سے یہاں تک ہمارے آباؤ اجداد آئے عرس مبارک میں گیلانی خاندان اور مریدین کا آنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار عالیہ حضرت موسی ٰپاک شہید ؒ کے 429ویں سالانہ عرس مبارک کے پہلے روز شرکت کرنے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت میں کیا۔ سیدیوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ سیاسی جلسوں میں جب اس قسم کے کلچر کو فروغ دیا تو پھر کسی کی عزت محفوظ نہیں رہے گی اسی لئے میری عوام اور سیاسی ورکرز سے گزارش ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک نظریاتی جماعت ہے اور پیپلز پارٹی کو بنے 50سال ہو چکے ہیں یہ پیپلز پارٹی ہی ہے جس نے صعوبتیں برداشت کیں لیکن پیپلز پارٹی کے کارکن نہ جھکے نہ بکے لیکن جو بھی پارٹی کہتی ہے کہ انقلاب لائیں گے نیا پاکستان بنائیں گے جب پرانے کاریگر جائیں گے تو وہ کونسا انقلاب لیکر آئیں گے نیا پاکستان بنانے کے لئے تحریک انصاف کو ہمارے لوگوں کی ضرورت پڑی ہے لیکن پیپلز پارٹی کا حقیقی رہنما و کارکن پارٹی تبدیل نہیں کر سکتا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ جنو بی پنجاب محاذ والوں کا شروع سے ہی پی ٹی آئی میں جانے کا ارادہ تھا دس مئی کو لیہ میں پیپلز پارٹی کا تاریخی جلسہ ہو گا اور تمام جلسوں کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا ہم نے مستقل مزاجی کے ساتھ اس خطے میں کھڑے ہو کر خطے کا نام روشن کرنا ہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملتان مدینتہ اولیاء کا شہر ہے جو بھی پارٹیاں جلسہ کریں وہ آئیں میاں صاحب کو ملتان آمد پر ویلکم کرتے ہیں این اے 158کی سیٹ پر الیکشن میں حصہ لینے کے حوالے سے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ این اے 158ہمارا حلقہ ہے جہاں سے ہمارے بزرگ الیکشن میں حصہ لیتے رہے سید اسد مرتضی گیلانی بھی اسی سیٹ پر منتخب ہو ئے اور پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر لیاقت علی خان نے بھی اسی سیٹ پر الیکشن لڑا شجاع آباپسماندہ اور فرٹیلائز ر علاقہ ہے جب سینئر قیادت یہاں سے منتخب ہو گی تو اس علاقہ کی پسماندگی کا خاتمہ ہو گا انہوں نے کہا کہ لاء ان آرڈر کو قائم رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے جان و مال کا تحفظ کریں جب وزیر داخلہ اپنے گھر میں محفوظ نہیں ہو گا تو عوام کو کیسے تحفظ حاصل ہو گا ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اصغر خان کیس دیرینہ ہے اور یہ کیس عدالت میں زیر التوا ہے جو کیسز عدالت میں ہیں تاہم اس پر میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہر علاقہ میں جلسے کر رہی ہے اور ریلیاں نکال رہی ہے۔

یوسف رضا گیلانی

مزید : ملتان صفحہ آخر