حضرت موسیٰ پاک شہیدؒ کے 429ویں تین روزہ عرس کا آغاز‘ یوسف رضا گیلانی نے دربار کو غسل دیا چادر پوشی کی

حضرت موسیٰ پاک شہیدؒ کے 429ویں تین روزہ عرس کا آغاز‘ یوسف رضا گیلانی نے دربار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)برصغیر پاک و ہند کے روحانی پیشوا دربار عالیہ حضرت مو سی پاک شہید ؒ کا429واں تین روزہ سالانہ عرس (بقیہ نمبر7صفحہ12پر )
مبارک شروع ہو گیا سالانہ عرس مبار ک کے پہلے روز دربار عالیہ حضرت موسی پاک شہید ؒ کے سجادہ نشین مخدوم سید ابوالحسن گیلانی ، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے دربار عالیہ کو غسل مبارک دیا اور چادر پوشی کی اور ملک وقوم کی سلامتی ترقی و خوشحالی ، امن کے لئے خصوصی طور پر دعا کی اس موقع پر سید صدرالدین گیلانی، سید فیاض الحسن گیلانی، سید ریاض الحسن گیلانی، سید مصطفی گیلانی، قاری سعید سرمد ،نعت خواں نبیل یوسف سمیت دیگر بھی موجود تھے بعد ازاں ملحقہ مسجد میں خطاب کرتے ہو ئے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حضرت موسی پاک شہید ؒ ولی کامل تھے آپ ؒ کا فیض تا قیامت جاری رہے گا آپ ؒ کی تعلیمات نجات کا زریعہ ہیں جبکہ ممتاز عالم دین قاری سعید سرمد نے ختم شریف پڑھا تین روزہ سالانہ عرس مبارک کے پیش نظر ملتان سمیت دور دراز سے عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔
عرس