اظہر خان مغل ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان تعینات‘ چارج سنبھال لیا
ملتان (خبر نگار خصوصی)حکومت پاکستان نے محمداظہرخان مغل کوڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان تعینات کردیاہے جس پرانہوں نے اپنے(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )
عہدے کاچارج بھی سنبھال لیاہے۔اس سلسلے میں وزارت قانون کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وہ ہائیکورٹ ملتان بینچ میں اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔اس سلسلے میں انہوں نے گزشتہ روزاپنے عہدے کا چارج بھی سنبھال لیاہے جس پرملتان کے وکلاء اورمختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے افرادنے ان کومبارکبادپیش کی ہے۔