الیکشن 2018ء‘ ڈیرہ کے قومی و صوبائی حلقوں کیلئے ریٹرننگ‘ اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کا تقرر کردیا گیا

الیکشن 2018ء‘ ڈیرہ کے قومی و صوبائی حلقوں کیلئے ریٹرننگ‘ اسسٹنٹ ریٹرننگ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان (نمائند ہ خصوصی ).جنرل الیکشن 2018الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ رٹرننگ افسران کا تقرر کردیا (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

ہے۔ ڈیرہ غازیخان کے حلقہ این اے 189 کیلئے غلام حسین ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تونسہ شریف کو ریٹرننگ افیسر جبکہ پولیٹیکل اسسٹنٹ افیسر ٹرائبل ایریا ڈیرہ غازیخان اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر تحصیل تونسہ کو اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر تعینات کیا گیا ہے۔اسی طرح حلقہ این اے 190 کیلئے منیر حسین ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تونسہ شریف کو ریٹرننگ افیسر جبکہ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن افیسر ڈیرہ غازیخان اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر تحصیل ڈیرہ غازیخان کو اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر تعینات کیا گیا ہے۔حلقہ این اے 191محمد کاشف ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان ریٹرننگ افسر اورایڈیشنل کمشنر ریوینیو ڈی جی خان، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر ڈی جی خان کو اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر حلقہ این اے 192ماجد کریم فاروق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان ریٹرننگ افسر اوراسسٹنٹ کمشنر جنرل ضلع ڈیرہ غازیخان اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر کوٹ چھٹہ کو اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر تعینات کیا گیا ہے۔حلقہ پی پی 285وقار احمد سول جج کلاس 1 ریٹرننگ افسرجبکہ اسسٹنٹ کمشنر تونسہ اور ایس ڈی او پنلک ہیلتھ انجنیئرنگ تونسہ اسسٹنٹ ریٹرننگ تعینات کئے گئے ہیں۔حلقہ پی پی 286راشد حسین سول جج کلاس 1 ریٹرننگ افسرجبکہ ایس ای درجات کینال سرکل (ایریگیشن) ڈی جی خان اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر (سیکنڈری)ڈی جی خان اسسٹنٹ ریٹرننگ تعینات کئے گئے ہیں۔حلقہ پی پی 287محمد انور سول جج کلاس 2 ریٹرننگ افسرجبکہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرلر ڈی جی خان اور ایس ای ہائی وے ڈی جی خان اسسٹنٹ ریٹرننگ تعینات کئے گئے ہیں۔حلقہ پی پی 288احمد سعید سینئر سول جج ڈی جی خان ریٹرننگ افسرجبکہ ایکسیئن ہائی وے ڈی جی خان اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو ڈی جی خان اسسٹنٹ ریٹرننگ تعینات کئے گئے ہیں۔حلقہ پی پی 289خلیل احمد سینئر سول جج 2 ڈی جی خان ریٹرننگ افسرجبکہ اسسٹنٹ کمشنرتحصیل ڈی جی خان اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افیسر ڈی جی خان اسسٹنٹ ریٹرننگ تعینات کئے گئے ہیں۔حلقہ پی پی 290نعیم یوسف سینئر سول جج 1 ڈی جی خان ریٹرننگ افسرجبکہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرلر ڈی جی خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ ڈی جی خان اسسٹنٹ ریٹرننگ تعینات کئے گئے ہیں۔حلقہ پی پی 291جام فیاض محمد سول جج کلاس1 ڈی جی خان ریٹرننگ افسرجبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر افیسر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈی جی خان اور چیف انجینئر ایریگیشن ڈی جی خان زون ڈی جی خان اسسٹنٹ ریٹرننگ تعینات کئے گئے ہیں۔حلقہ پی پی 292شوکت علی سول جج کلاس1 ڈی جی خان ریٹرننگ افسرجبکہ اے سی کوٹ چھٹہ ڈی جی خان اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افیسر1 ڈی جی خان اسسٹنٹ ریٹرننگ تعینات کئے گئے ہیں۔
ریٹرننگ افسران تقرر